سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس:عوامی تحریک کاعدالتی فیصلے کوچیلنج کرنے کافیصلہ

عدالت نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ سمیت کسی بھی وزیرکوطلب کرنے درخواست مستردکردی،عدالتی فیصلے کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکرینگے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 فروری 2017 16:13

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس:عوامی تحریک کاعدالتی فیصلے کوچیلنج کرنے کافیصلہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء): عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالتی فیصلے کوچیلنج کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔عوامی تحریک کاکہناہے کہ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دارخواست دائر کرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں عدالت نے عوامی تحریک کااستغاثہ جزوی طور پرکرتے ہوئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سمیت کسی بھی وزیرکوطلب کرنے درخواست مستردکردی ہے۔تاہم عوامی تحریک نے اب عدالتی فیصلے کوچیلنج کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔