پولیس کا جنسی تشدد، پیرس میں فسادات کا آغاز، افراتفری پھیل گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 فروری 2017 15:38

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 فروری 2017ء) : پیرس میں پولیس نے چھڑی اٹھائے کھڑے سیاہ فام نوجوانوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پیرس میں افراتفری کا عالم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے بروز جمعہ پولیس نے نوجوانوں کو روک کر ان سے شناختی دستاویزات طلب کیے۔ لیکن سامنے آنے والی ویڈیو میں صاف دیکھا گیا کہ پولیس آفیسر سیاہ فام نوجوان کو زمین پر جھُکنے پر مجبور کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔

زخمی نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ چاروں میں ایک افسر پر جنسی زیادتی جبکہ دیگر 3 افسران پر تشدد کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد عام شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاہ فام نوجوان کو انصاف دلوایا جائے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ نے فرانس میں شہریوں میں کافی اشتعال بڑھا دیا ہے۔شہریوں کی جانب سے متاثرہ نوجوان کے حق میں ایک مارچ بھی نکالا جائے گا۔

جس کے باعث شہر کی سکیورٹی کے لیے مزید انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ نوجوانوں کے گروہ ہم پر حملے کر رہے ہیں لیکن ہم پھر بھی شہر میں امن کی صورتحال کر برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں کی جانب سے کیا جانے والا یہ مارچ تشدد کی نذر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :