پنجاب حکومت کا اعلی افسران کو ریٹائرمنٹ کے بعد لاکھوں روپے ماہانہ کی سہولیات تاحیات دینے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 فروری 2017 15:14

پنجاب حکومت کا اعلی افسران کو ریٹائرمنٹ کے بعد لاکھوں روپے ماہانہ کی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 فروری۔2017ء) حکومت پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کو ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری خرچ پر تاحیات ڈرائیور اور اردلی‘800مفت ٹیلی فون کالز‘800یونٹ بجلی‘25معکب فٹ گیس اور200لیٹرپیٹرول ماہانہ دینے کی منظوری دیدی ہے-احکامات میں سرکاری خرچ پر ریٹائرڈاعلی افسران کے اہل خانہ کو بھی ان سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے-پنجاب حکومت کے آڈرزمیں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجج کے برابر مراعات اعلی افسران کو بھی ریٹائرمنٹ پر حاصل ہونگی-

متعلقہ عنوان :