ہیٹی میں سمندری طوفان میتھیو کے متاثرین کی فوری مدد کے لئے 300 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، امدادی حکام

منگل 7 فروری 2017 15:13

ہیٹی میں سمندری طوفان میتھیو کے متاثرین کی فوری مدد کے لئے 300 ملین ڈالر ..
پورٹ او پرنس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) ہیٹی حکومت اور امدادی اداروں کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ سمندری طوفان میتھیو کے متاثرین اور کمزور باشندوں کی فوری مدد کے لئے 300 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق ہیٹی میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن کے نمائندے المصطفی بن لاملہ نے کہا کہ 2.4 ملین متاثرین کیلئے ہیٹی میں انسانی حقوق کی تنظیمیں 291.5 ملین ڈالر جمع کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے سمندری طوفان کے 4 ماہ بعد بھی ہر طرف تباہی کی صورتحال ہے۔ طوفان میں2.8 ملین ڈالرکا نقصان ہوا جبکہ 1.5ملین سے زائد لوگوں کوانسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو رواںسال ہیٹی میں ہیضہ کے 30 ہزار کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوری 2010 کے زلزلے سے متاثرہ افراد بھی تاحال ٹینٹوں میں مقیم ہیں اور وہاںصفائی ستھرائی کا بھی مناسب بندوبست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :