خیبرایجنسی سے داعش کے4دہشت گرد گرفتار- دہشت گرد زخمی حالت میں افغان سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہورہے تھے-پولیٹیکل انتظامیہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 فروری 2017 14:49

خیبرایجنسی سے داعش کے4دہشت گرد گرفتار- دہشت گرد زخمی حالت میں افغان ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 فروری۔2017ء) قانون نافذکرنے والے اداروں نے خیبر ایجنسی سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان دہشت گردوں کو ا±س وقت گرفتار کیا گیا جب یہ افغان سرحد سے پاکستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے۔حکام نے مزید بتایا کہ ان چاروں دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی وجہ افغان سیکیورٹی فورسز سے ہونے والی جھڑپ بتائی جارہی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق داعش سے ہے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔فاٹا کے ان قبائلی علاقوں میں ماضی میں بھی سرحد پار سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد داخل ہوچکے ہیں اور چیک پوسٹس کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جاچکی ہیں، جنہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔