سلیم شہزاد کیلئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ،ْ مصطفی کمال

ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، خیبرپختون خوا میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں ،ْمیڈیا سے گفتگو

منگل 7 فروری 2017 14:36

سلیم شہزاد کیلئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ،ْ مصطفی کمال

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ نا تو انہیں سلیم شہزاد کے بارے میں کوئی علم ہے اور نا ہی ان کیلئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کا ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، پورے پاکستان میں اپنا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں، ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، خیبرپختون خوا میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں اور تنظیم سازی کاعمل شروع بھی کردیا ہے اور اگر کوئی ہمارے منشور سے اختلاف کرتا ہے اس سے کوئی جھگڑا نہیں تاہم 2018 کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کے حوالے سے کہا کہ سلیم شہزاد کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں، نا ہی وہ ہمارے لیے کراچی آئے ہیں اور ان کے لئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ بھی نہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں اور یہ بات انہیں بتادی گئی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی جاری ہے، اس لئے وہاں وقت لگ رہا ہے، شہر قائد میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ 22 برس سے کام کررہی تھی جو شہر میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :