مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے اڈیالہ جیل میں بند قمر عباس گوندل کے حوالے سے ایوان میں حقائق نہیں بتائے،سید علی رضا گیلانی

منگل 7 فروری 2017 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سید علی رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بند قمر عباس گوندل کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے حقائق ایوان میں نہیں بتائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ ء اعتراض پر سید علی رضا گیلانی نے کہا کہ قمر عباس گوندل تحصیل احمد پور شرقیہ میرے حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

وہ جب لندن سے پاکستان آئے تو ایک ماہ بعد پتہ چلا کہ وہ وہاں پر گرفتار تھے اور فراڈ کے الزام میں اندر تھے، وہاں سے ضمانت پر رہا ہو کر واپس آئے۔ جیسے ہی آرمی پبلک سکول کا واقعہ ہوا یہ شخص بھی گرفتار ہوا۔ اس پورے مسئلے کی جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کرائی جائے۔ یہ شخص منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار نہیں ہے۔ طارق بشیر چیمہ کا اس حوالے سے بیان درست نہیں ۔