حکومتی سرپرستی میں شوکت بسرا ء پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے،راجہ پرویز اشرف

منگل 7 فروری 2017 13:49

حکومتی سرپرستی میں شوکت بسرا ء پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے،راجہ پرویز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے شوکت بسراء پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ایک سیاسی رہنما پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، پیپلزپارٹی ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کیے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ شوکت بسراء اور پیپلزپارٹی کے دیگر کارکنوں پر سرکاری سرپرستی میں فائرنگ کی گئی اور اس کی ذمہ داری بھی حکومت ہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما پر حملہ سیاسی و ریاستی دہشت گردی ہے اس حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شوکت بسراء پر حملے میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کر نے تے چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :