کراچی میں قیام امن سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 فروری 2017 13:35

کراچی میں قیام امن سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 فروری۔2017ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہاہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرنا ہے-تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی میں منعقد سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل ہیں تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں کردارادا کرنا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی بہتر تربیت اور حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے ، لہذا اس سلسلے میں جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتربنائی جائے گی-انہوں کہا کہ کراچی کے شہریوں کے تعاون سے شہر میں امن بحال ہوا ہے ، باہمی تعاون سے ہی کراچی آپریشن جاری ہے، انہوں کہا کہ دیر پا امن کے قیام تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، طالب علم اور کراچی کے شہری قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے تعاون کریں، تاکہ شہر قائد امن کا گہوراہ بنے ، کیونکہ کراچی آدھا پاکستان ہے اور وطن عزیز کا معاشی ہب ہے، کراچی میں قیام امن سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی مدعو کرنے پروائس چانسلراوررجسٹرار کا شکریہ بھی ادا کیا.

متعلقہ عنوان :