گزشتہ سال سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں 46فیصد اضافہ ہوا ہے‘ پاکستان نے زرمبادلہ کے بحران سے احسن طریقے سے نمٹا ہے‘ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہاہے‘ پاکستان کو تعلیم‘ برآمدات کے شعبے میں چیلنجز کا سامنا ہے

معروف اقتصادی جریدے بلوم برگ کی پاکستانی معیشت میں بہتری بارے رپورٹ

منگل 7 فروری 2017 13:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) معروف اقتصادی جریدے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت میں بہتری بارے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں 46فیصد اضافہ ہوا ہے‘ پاکستان نے زرمبادلہ کے بحران سے احسن طریقے سے نمٹا ہے‘ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہ اہے‘ پاکستان کو تعلیم‘ برآمدات کے شعبے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔

مشہور کالم نگار ٹائلر کو وین کی جریدے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ترقی کے اشاریے مچبت‘ سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہتر ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی ملکی پیداوار4 سے بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ گزشتہ عرصے میں پاکستان میں غربت کی شرح میں نصف کمی ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال میں دہشت گردی واقعات میں اموات میں دو تہائی کمی ہوئی۔

پاکستان نے زرمبادلہ کے بحران سے احسن طریقے سے نمٹا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کو تعلیم‘ برآمدات کے شعبے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیاسی صورتحال میں بہتری آئی تاہم اب بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔