سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایان کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہ نکالاجاسکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 7 فروری 2017 12:44

سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایان کا نام ابھی تک ای ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 فروری۔2017ء) سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ایان کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہ نکالاجاسکا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کی درخواست پر ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، ایان کی جانب سے درخواست کی گئی کہ انیس جنوری کو کئی روز گزر گئے لیکن نام نہیں نکالا گیا،،متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کیخلاف کاروائی کی جائے۔

جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی تفصیلی کاپی نہیں ملی، اس لئے وقت دیا جائے۔جس پر جسٹس فاروق شاہ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نہ دیکھ لیں نیا حکم جاری نہیں کرسکتے۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے ایان علی ای سی ایل کیس سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل میں سے نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سماعت کے دوران برہم ہوئے اور کہا تھا کہ بتائیں آج تک دفعہ109میں کتنے قاتلوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا، ایان علی کا نام آپ نے تیسری بارای سی ایل میں ڈالا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ ایان علی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے سندھ ہائیکورٹ سماعت نہیں کر سکتی، یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ کار سے باہر تھا اور اس کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔