حاجی قیصر امین بٹ کے بیٹے مامون قیصر امین بٹ کی رسم نکاح

یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق سمیت دیگر کی شرکت

منگل 7 فروری 2017 12:48

حاجی قیصر امین بٹ کے بیٹے مامون قیصر امین بٹ کی رسم نکاح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کے بیٹے مامون قیصر امین بٹ کے نکاح کی تقریب کا پروقار اہتمام کیاگیا ، تقریب میں سابق وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا، گوہر اعجاز، شاہدشیخ، سہیل ضیاء بٹ،ماحد قیصربٹ، اسد بخاری، شہریاربخاری، علی گیلانی ، موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی ،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، ممبرقومی اسمبلی حاجی ملک ریاض،ڈپٹی میئر مشتاق مغل، ڈپٹی میئر رانا اعجاز حفیظ،میاں غلام حسین شاہداور معروف نعت خواںحافظ مرغوب ہمدانی سمیت دیگر دینی ، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیرتعداد شریک تھی ۔

(جاری ہے)

حاجی قیصر امین بٹ کے بیٹے مامون قیصر بٹ اور شیخ ایوب کی صاحبزادی مشعل فاطمہ ایوب کے نکاح کی تقریب شیخ ایوب فارم پر منعقد کی گئی، تقریب میں معروف نعت خواں پروفیسر عبدالرئوف روفی نے حضور نبی کریم ؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے ،بعدازاں معروف گلوکار عارف لوہار نے بھی پرفارم کیا۔تقریب میں شریک مہمانوں نے مامون قیصر اور مشعل فاطمہ ایوب کو نکاح پر مبارکباد بھی دی۔