ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا ملکی اقتصادی ترقی پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔شوکت عزیز بھٹی

منگل 7 فروری 2017 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا ملکی اقتصادی ترقی پر بہت مثبت اثر پڑے گا جو گزشتہ چند برسوں کے دوران منفی تھی اور اب اسے مثبت سمت میں گامزن کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بڑے منصوبہ جات کو اتنی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس سے صنعتی شعبے کی بحالی ‘ زراعت کو تقویت دینے‘ برآمدات کے فروغ‘ بیروزگاری میں کمی اور ملک میں خوشحالی میں مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار سستی ہے لہذا اس سے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو خوف ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات اور ایجنڈے سے انہیں سیاسی میدان میں شکست ہوگی۔انہوں نے سڑکوں‘ موٹرویز‘ بجلی اور گیس کے منصوبوں‘ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت بڑے بڑے منصوبوں پر جاری کام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے غریب آدمی کی حالت بہتر بنانے میں معاون ہونگے۔

متعلقہ عنوان :