نوجوان اجمل خٹک کے خیالات کو مشعل راہ بنائیں‘ سردار بابک

منگل 7 فروری 2017 12:13

پشاور ۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہاہے کہ غریب عوام کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ انہیں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے اجمل خٹک کے خیالات کو مشعل راہ بنانا ہوگا‘ پشتو کے نامور شاعر ادیب اور فلسفی اجمل خٹک مرحوم کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے اجمل خٹک مرحوم کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اجمل خٹک مرحوم فخر افغان باچاخان کے بعد ایک اہم لیڈر کی حیثیت سے پہنچانے جاتے تھے اور ایک انقلابی سیاستدان بھی تھے‘ اجمل خٹک نے نچلے طبقے سے سیاست کاآغاز کیااور تعلیم کے فروغ کیلئے مرحوم اجمل خٹک کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور پختونوں کو ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے اجمل خٹک کو اپنا مشعل راہ بنانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :