نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.8ریکارڈ،جانی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کے جھٹکے 30سیکنڈ تک محسوس کیے گئے ، شہری گھروں سے خوف و ہراس کی حالت میں باہر نکل آئے

منگل 7 فروری 2017 11:55

نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.8ریکارڈ،جانی نقصان نہیں ہوا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے 30سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم فی الحال اس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے خوف و ہراس کی حالت میں باہر نکل آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے جھٹکے 30سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم فی الحال اس کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :