بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں 5.8شدت کا زلزلہ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کا مرکز پیپل کوٹی ، زمین میں گہرائی 33کلومیٹر تھی ،امریکی جیولوجیکل سروے

منگل 7 فروری 2017 00:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میںپیرکی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی، نوئیڈا اوراترکھنڈ کا علاقہ 5.8شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرزاٹھا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے چندھی گڑھ ، دھرادھون اور آگرہ سمیت کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پیپل کوٹی اور زمین میں گہرائی 33کلومیٹر تھی ۔زلزلہ رات 10بجکر 33منٹ پر آیا۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے زلزلے کے بعد حکام کو متاثرہ علاقوں میں صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :