جاپان کا یہ چھوٹا نظر آنے والا گھر اندر سے بہت کشادہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 فروری 2017 23:55

جاپان کا یہ چھوٹا نظر آنے والا گھر اندر سے بہت کشادہ ہے

کہا جاتا ہےکہ سرورق دیکھ کر کتاب کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔ خاص طور پر جاپان کے ان چھوٹے نظر آنے والے گھروں کی اندرونی صورتحال کا اندازہ بیرونی صورتحال دیکھ کربالکل نہیں لگانا چاہیے۔
594 مربع فٹ کا یہ گھر باہر سے دیکھنے میں بہت چھوٹا لگتا ہے مگر اندر سے یہ اتنا چھوٹا نہیں۔ یہ گھر تکون شکل میں بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس گھر کے اندر توقع سے زیادہ جگہ موجود ہے۔ اس گھر میں دو منزلیں ہیں۔ پہلی منزل پر بیڈ روم اور دوسری منزل پر کچن اور لیونگ روم ہے۔ سیڑھی کے ذریعے دوچھتی پر موجود پلے روم تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔اس گھر میں تمام دیواروں پر سفید پینٹ کیا گیا ہے، جس سے گھر میں بہت زیادہ روشنی ہوجاتی ہے۔ اس گھر کی مزید تصاویر کے لیے نیچے موجود البم دیکھیں۔

جاپان کا یہ گھر صرف باہر سے دیکھنے میں ہی چھوٹا ہے