لاس اینجلس کے اپارٹمنٹ میں 30 سال سے چھپی ہوئی نایاب فراری منظر عام پر آ گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 فروری 2017 23:55

لاس اینجلس کے اپارٹمنٹ میں 30 سال سے چھپی ہوئی نایاب فراری منظر عام پر ..

ایک نایاب 1959 Ferrari 250GT PF Coupe کو محفوظ کرنے کے لیے اس کے مالک نے ایک انوکھا طریقہ استعمال کیا۔ اس نے اسے اپنے لاس اینجلس کے اپارٹمنٹ کے ایک بیڈ روم میں محفوظ کر لیا اور اب 30 سال بعد یہ فراری بیڈ روم سے باہر آئی ہے۔
اس گاڑی کا مالک، جو اپنا نام نہیں بتانا چاہتا، نے یہ فراری 1975 میں اصل مالک سے خریدی تھی۔ اس نے گاڑی کو 8 سال تک چلایا اور پھر اپنی ملکیتی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں محفوظ کر لیا۔


یہ فراری ابھی بھی ہالی وڈ کے اپارٹمنٹ میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

مالک نے ریٹارمنٹ کے وقت اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ گاڑی گراؤنڈ فلور کے ایک بیڈ روم میں محفوظ کی گئی تھی۔ اس لیے اس کا محفوظ کرنا اور باہر لانا زیادہ مشکل کام نہیں تھا۔
اگر اس گاڑی کا نیا مالک اس گاڑی کو بہترین حالت میں لے آیا تو یہ 7لاکھ 50 ہزار ڈالر میں بھی فروخت ہو سکتی ہے۔ پیرس میں اسی طرح کی گاڑی اسی سال 7 لاکھ 15 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔