پانامہ کیس میں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کی چھٹیوں کی درخواست مشروط طور پر منظور

اگر پانامہ کیس کی سماعت ان کی چھٹیوں کے درمیان آگئی تو ان کی چھٹیاں منسوخ ہو جائیں گی

پیر 6 فروری 2017 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) پانامہ کیس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کی چھٹیوں کی درخواست مشروط طور پر منظور کر لی گئی اگر پانامہ کیس کی سماعت ان کی چھٹیوں کے درمیان آگئی تو ان کی چھٹیاں منسوخ ہو جائیں گی ۔ پیر کو پانامہ کیس میں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث 13 سے 24 فروری تک پیش نہیں ہوسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ کیس میں دلائل دے چکا ہوں اس لئے میرے جانے سے کیس متاثر نہیں ہو گا ۔ ان کی درخواست مشروط طور پر منظور کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ہے کہ اگر کیس میں ان کی ضرورت پڑی تو ان کی چھٹی منسوخ سمجھی جائے گی اور انہیں عدالت میں آنا ہو گا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بیماری کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے نہیں ہو سکی اور رواں ہفتے بھی نہیں ہو سکے گی …(م د )