پی آئی اے عملے کا کارنامہ، ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز کراچی اتار لی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 6 فروری 2017 22:49

پی آئی اے عملے کا کارنامہ، ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر لاہور سے مدینہ جانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2017ء) پی آئی اے عملے نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز کراچی اتار لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کے عملے نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز کراچی اتار لی گئی۔ عملے نے ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر پرواز کراچی اتار لی اور طیارے میں مسافروں کو چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد ازاں نئے عملے نے طیارے میں آکر غصے سے پاگل ہو رہے مسافروں کو اطمنان دلایا اور طیارے کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :