پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی،شریف فیملی

نعیم الحق کابیان ان کی دوسری باتوں کی طرح گمراہ کن ہے،وکیل کو چھٹی کی اجازت اگلی سماعت سے مشروط ہے ،ترجمان

پیر 6 فروری 2017 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) شریف فیملی کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ شریف خاندان کی طرف سے پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی،نعیم الحق کابیان ان کی دوسری باتوں کی طرح گمراہ کن ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوترجمان شریف فیملی کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل کو عدالت سے چھٹی کی اجازت اگلی سماعت سے مشروط ہے شریف خاندان کی طرف سے پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائرنہیں کی گئی۔نعیم الحق کابیان ان کی دوسری باتوں کی طر ح گمراہ کن ہے ۔ترجمان نے کہاکہ عدالت میں یہ مکمل طورپرفیل ہیں اس لئے افواہوں کا سہارا لیناپڑتاہے انشاء اللہ کیس کی سماعت دوبارہ جلدشروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :