جنرل بس سٹینڈ جوٹیال کی تعمیر 11 سال بعد مکمل،وزیراعلیٰ نے افتتاح کردیا

پیر 6 فروری 2017 23:57

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) جنرل بس سٹینڈ جوٹیال کی تعمیر 11 سال بعد مکمل ،وزیراعلیٰ نے افتتاح کردیا ، گلگت جوٹیال میں جنرل بس سٹینڈ کا منصوبہ سال 2006 میں شروع کیا گیاتھا جو کہ گزشتہ دور حکومت میں بھی مکمل نہ ہوسکاتھا اور اس منصوبے کو مردہ منصوبوں میں شامل کیاگیاتھا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی توجہ اور ہدیات پر اس منصوبے میں جان ڈالی گئی اور ٹارگٹ منصوبوں میں شامل کرکے بجٹ فراہم کیا گیا جس کے بعد کم وقت میں ہی یہ منصوبہ مکمل کر لیاگیا امنصوبے پر 3کروڈ 88لاکھ روپے کی لاگت آئی منصوبہ مکمل ہونے پر پیر کے روز وزیر اعلیٰ گلت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے باقاعدہ طور پر جنرل بس سٹینڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر چیف انجینئر رشید احمد نے اس منصوبے کے متعلق وزیر اعلیٰ کو بریفنگ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل،پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل ،معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ حاجی عابد علی بیگ ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان آصف اللہ خان،ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی فاروق احمد ،صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان فردواحمد نے بھی شرکت کی بریفنگ کے دوران چیف انجینئررشید احمد نے بتایا کی جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاگیا ہے جہاں پر مسافروں سمیت ٹرانسپورٹرز کیلئے بھی سہولیات میسر ہوں گی انہوں نے کہاکہ سٹینڈ پر بسوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسیوں کے لئے بھی سٹینڈ بنائے گئے ہیں جہاں کسی بھی قسم کی دھکمل بیل کے مسافروں کو بسوں اور ٹیکسیوں کی سہولت ملے گی انہوں نے کہااس منصوبے کی تکمیل محکمہ تعمیرات کا اہم کار نامہ ہے اور اسکا کریڈٹ وزیرا عالیٰ کے ساتھ ساتھ محکمہ تعمیرات اور متعلقہ ٹھیکیدار کو جاتاہے ،انہوں نے اگر وزیر الیٰ کا تعاون جاری رہا اور بر وقت بجٹ فراہم کیاگیا تو اسمبلی بلڈنگ جاری تمام منصوبوں کو کم وقت میں مکمل کریں گے انہوں نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ ساتھ یہاں پر سبزی منڈی کی تعمیر کا منصوبہ بھی تھا اب بس سٹینڈ کی تعمیر کے بعد اگلے مرحلے میں سبزی منڈی کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کیاجائے گا۔