مردم شماری اہم قومی فریضہ ہے ‘فریضے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ‘ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

پیر 6 فروری 2017 23:57

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ مردم شماری اہم قومی فریضہ ہے اس فریضے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا خانہ اور مردم شماری میں تمام گھروں اور اس میں رہنے والے افراد کے کوائف حاصل کئے جائیں گے اس ضمن میں عوام پر بھی زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ حکومتی امور میں عملہ مردم شماری کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں خانہ و مردم شماری سے متعلق تربیتی ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چھٹی مردم شماری کا آغاز ماہ مارچ میں کیا جا رہا ہے اس کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں تربیت حاصل کرنے والے ملازمین کے تمام مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تاہم ملازمین کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس قومی فریضے کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں اور وقت کی پابندی نہایت ضروری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ زیر تربیت ملازمین کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :