لسبیلہ ‘زہریلا کھا نا کھا نے سی3افراد جاں بحق ‘6کی حالت غیر ہو گئی

کو ہلو میں ایک ہی قبیلے کے دو گرو پوں میں تصا دم ‘ 3افراد شدید زخمی

پیر 6 فروری 2017 23:56

کوئٹہ+اندرون بلو چستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) بلو چستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل لوہی میں زہریلا کھا نا کھا نے سی3افراد جاں بحق جبکہ 6کی حالت غیر ہو گئی ہے۔ کو ہلو میں ایک ہی قبیلے کے دو کرو پوں میں تصا دم کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔ضلع زیا رت کی تحصیل سنجاوی میں اراضی کی تنا زعہ پر تصا دم میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

اوتھل میںکوچ کی ٹکر سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے علا قے سے پو لیس نے نعش بر آ مد کر لی ہے ۔اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روزضلع لسبیلہ کی تحصیل لو ہی میں زہریلا کھا نا کھا نے سے ایک ہی خا ندان کے 3افراد جاں بحق جبکہ 6کی حا لت غیر ہو گئی ہے مقا می کو نسلر کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خا ندان سے ہے جب فو ت ہو نے والے افراد کی نعشیں پہنچا ئی گئی تو وہاں گہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ آ شکبا ر تھی۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں کو ہلو میں مری قبائل کے ذیلی شاخ پیردادنی کے دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس سلسلے میں مزید کا رروائی متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے۔ضلع زیا رت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے کاندھیڑامیں زمین کے تنازعہ پردوگرپوں میں تصادم میں 2 افراد ظاہر شاہ اور قاہرشاہ شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کرددیا گیا ہے اس سلسلے میںکا رروائی جا ری ہے ۔

ادھر اوتھل میں دبئی مسجد کے قریب کوچ کی ٹکر سے ایک شخص حضور بخش سکنہ گورکھائی تحصیل مشکے موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے،دو سری جا نب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانے صدر کی حدود بیر چوکی کے قریب سے پولیس نے لاش برآمد کی ہے جسے شناخت کے لئے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا مقتول کا تعلق ڈھاڈرسے ہے ان کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کردیا گیا واقعے کے بارے میں مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :