شریف خاندان کی طرف سے پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی ، اس حوالے سے نعیم الحق کا بیان دوسری باتوں کی طرح گمراہ کن ہے، ترجمان شریف فیملی

پیر 6 فروری 2017 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) شریف فیملی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سے پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی ، اس حوالے سے نعیم الحق کا بیان دوسری باتوں کی طرح گمراہ کن ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان شریف فیملی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان کی طرف سے پانامہ دستاویزات کیس میں التواء کی کوئی درخواست سپریم کورٹ میں دائر نہیں کی گئی۔ انشاء اللہ کیس کی سماعت دوبارہ جلد شروع ہو گی ۔ وزیر اعظم کے وکیل کو عدالت سے چھٹی کی اجازت اگلی سماعت سے مشروط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی طرف سے کیس میں التواء کے حوالے سے نعیم الحق کا بیان ان کی دوسری باتوں کی طرح گمراہ کن ہے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :