Live Updates

قومی اسمبلی ، تحریک انصاف کے ساتھ کسی بد مزگی کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان تقریرکے بعد ایوان سے اٹھ کر چلے گئے

پیر 6 فروری 2017 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں پیر کی شام تحریک انصاف کے ساتھ کسی بد مزگی کے پیش نظر چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی مولانا فضل الرحمان مسئلہ کشمیرپر تقریرکے بعد ایوان سے اٹھ کر چلے گئے ایوان میں چار جماعتوں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کے چار ہی اراکین نفسیہ شاہ ،ڈاکٹر شریں مزاری ،شیراکبرخان ایڈوکیٹ اور خسروبختیار ہی حصہ لے سکے ،ایوان میں مسئلہ کشمیر پر بحث کے دوران حکومتی جماعتوں کو تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی مولانا فضل الرحمن پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کی حیثیت سے تنقید کا خدشہ تھا ۔

(جاری ہے)

مولانا نے تقریر ختم کی تو پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کے بعد ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے فلور تحریک انصاف کی متذکرہ خاتون رہنما کو دے دیا ۔ ایوان میں کسی بد مزگی کے پیش نظر مولانا ایوان سے چلے گئے ۔ …(م د +اع)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات