سندھ ہائی کورٹ نے علامہ علی احمد نقوی کی جانب سے فورتھ شیڈول سے نام نکالے جانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کردی

پیر 6 فروری 2017 23:51

سندھ ہائی کورٹ نے علامہ علی احمد نقوی کی جانب سے فورتھ شیڈول سے نام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے علامہ علی احمد نقوی کی جانب سے فورتھ شیڈول سے نام نکالے جانے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد شیخ پر مشتمل بینچ میں ممتاز شیعہ عالمد ین علامہ علی احمد نقوی کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا نام محکمہ داخلہ نے فروری 2014میں تین برس کے لیے فورتھ شیڈول میں ڈالا تھا ۔

(جاری ہے)

تین سال مکمل ہوگئے ہیں اب ان کا نام اس فہرست سے نکالا جائے ۔حکومت سندھ کے وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ درخواست گذار کے حوالے سے ہمارے خدشات برقرار ہیں ۔خفیہ اداروں نے علی احمد نقوی کے حوالے سے منفی رپورٹس دی ہیں ۔ان رپورٹس کی بنیاد پر علامہ نقوی کا نام مزید ایک سال تک فورتھ شیڈیول میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے حکومت سندھ کے جواب کے بعد درخواست مسترد کردی ۔واضح رہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو اپنی ہر نقل و حرکت سے متعلقہ تھانے کو آگاہ کرنا ہوتا ہی.

متعلقہ عنوان :