عدالت کا پولیس مقابلے میں زخمی گرفتار 2 ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پیر 6 فروری 2017 23:46

حیدر آباد۔ 6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 4 کی عدالت نے پولیس مقا بلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہو نے والے 2 ملزمان عامر مرچی اور علی حسن کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا ملزمان پھلیلی تھانے کی حدود بکرا منڈی کے قریب ممتاز نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے کے اطلاع ملنے پر پھلیلی تھا نے کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا پرویز اختر پولیس پارٹی کے ہمراہ پہنچ گئے جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو نے کی کوشش کی اور پولیس نے جوابی فائرنگ کر کے ملزمان عامر مرچی اور علی حسن کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دو پسٹل اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآند کر کے مقدمات درج کئے تھے علاوہ ازیں انچارج سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر 11 کی عدالت نے پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزمان عرفان اور محسن کوجوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا ھکم سنا یا ملزنمان کو حالی روڈ تھانے کی پولیس نے مقا بلے کے بعد زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :