کراچی میں افغان قونصل خانے کے تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی ،افغانستان

پیر 6 فروری 2017 23:44

کراچی میں افغان قونصل خانے کے تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات ..

کابل/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) افغانستان نے کہا ہے کہ کراچی میں افغان قونصلیٹ میں گارڈز کی فائرنگ سے قونصل خانے کے تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی ۔پیر کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ اسلام آبادمیں افغان سفارتخانے اور پاکستانی حکام پر مشتمل ایک وفد واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دیدیا گیا ہے جسے سفارتکار کی ہلاکت کی مشترکہ تحقیقات کیلئے کراچی بھجوایا جائے گا۔

پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زخیل وال نے واقعے میں افغان قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔اس سے قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصلیٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں قونصلیٹ کے اندر فائرنگ ہوئی تو علاقہ گولیوں کی تڑاٹرہٹ سے گونج اٹھا ۔

(جاری ہے)

افغان قونصلیٹ میں گارڈز کی فائرنگ سے قونصل کے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس نے افغان گارڈ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ قونصل خانے کو کلیئر کر دیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی آئی جی ساتھ نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ فائرنگ کرنیوالا گارڈ افغان نیشنل ہے جس کا نام راحت اللہ ہے ۔ پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا ۔ جاں بحق ہونیوالے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :