ایم کیوایم پرویز مشرف کی پارٹی میں ضم ہو سکتی ہے ، سابق صدر سے ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی ، ان سے مسلم لیگ(ن) سے متعلق بھی بات ہوئی ، پرویز مشرف صوبائی نہیں قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں

مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 6 فروری 2017 23:43

ایم کیوایم پرویز مشرف کی پارٹی میں ضم ہو سکتی ہے ، سابق صدر سے ملاقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پرویز مشرف کی پارٹی میں ضم ہو سکتی ہے ،پرویز مشرف سے ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی ، ان سے مسلم لیگ(ن) سے متعلق بھی بات ہوئی ، پرویز مشرف صوبائی نہیں قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سربراہی قبول کرکے پرویز مشرف صوبائی سطح کے لیڈر بنیں گے مگر وہ صوبائی نہیں قومی سطح کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کا کہ متحدہ قومی موومنٹ پرویز مشرف کی پارٹی میں ضم ہو سکتی ہے ۔ ساری زندگی میں صرف دو بار جی ایچ کیو گیا تھا ۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز مشرف سے ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی ۔ مسلم لیگ (ن) سے متعلق بات ہوئی اور کھانے پینے سے متعلق بھی بات ہوئی ۔ انہوں نے کا کہ پرویز مشرف ے ساتھ فنکشنل لیگ وغیرہ کے ساتھ الائنس کی بات نہیں ہوئی ۔…(م د)