بھارت میں گول گپوں میں ٹوائلٹ کلینر شامل کرکے بیچے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 6 فروری 2017 21:29

بھارت میں گول گپوں میں ٹوائلٹ کلینر شامل کرکے بیچے جانے کا انکشاف

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2017ء) بھارت میں گول گپوں میں ٹوائلٹ کلینر شامل کرکے بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں گول گپے کھانے والے شوقین افراد کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسی باعث دونوں ملکوں کے ہر گلی بازار میں گول گپے فروخت کرنے والے نظر آتے ہیں۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ گول گپے بیچنے والے زہر آلود اشیاء کا استعمال کر رہے ہیں۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں گول گپے بیچنے والے ایک ریڑھی والے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص گول گپوں میں ٹوائلٹ کلینر شامل کرکےانہیں فروخت کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :