ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات نے تربیت کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ‘میڈیا انڈسٹری اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کی خبر کو بھی اہمیت دے ‘ایچ ڈی معیار کے حامل چینلز نے قیام سے اب تک کا دور کامیابیوں سے مکمل کیا ہے

وزیرمملکت اطلاعات‘نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی کی سالگرہ کے موقعہ پر گفتگو

پیر 6 فروری 2017 23:34

ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے‘ وزیراعظم محمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) وزیرمملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے امیج کو بہتر بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پروزارت اطلاعات و نشریات پی ٹی وی اور پرائیویٹ میڈیا کی صحافی برادری کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیت کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ‘میڈیا انڈسٹری اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کی خبر کی خصوصی اہمیت کو یقینی بنائیں ‘ایچ ڈی معیار کے حامل چینلز نے قیام سے اب تک کا دور کامیابیوں سے مکمل کیا ہے ۔

وہ پیر کی رات نجی ٹی وی چینل کی دوسری سالگرہ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ‘منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان مسعود ملک اورایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل علی خان کے علاوہ دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی دوسری سالگرہ پر ٹی وی چینل کے مالکان ‘انتظامیہ ‘رپورٹرز ‘کیمرہ مینز اور معاون سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا کی ترقی کے لئے ساز گارماحول فراہم کر رہی ہے ‘میڈیا کی ترقی حکومت کی ترقی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی معیار کے پرائیویٹ ٹی وی چینل نے بہت کم عرصے میں ترقی کی ہے یہ دوسرے ٹی وی چینلز کے لئے رول ماڈل ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ حکومت کی ترقی کی خبر کو بھی اہمیت دے اورمیڈیا ہر مرحلے پر ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنائے‘مثبت اور زمہ دارانہ صحافت ایک رپورٹر سے اعلی سطح تک کی زمہ داری ہے اور پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینا سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے‘بریکنگ نیوز اور ریٹنگ کے چکروں میں زمہ دارانہ صحافت پرہرگز سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر وزارت اطلاعات ونشریات نے پی ٹی وی سمیت تمام میڈیا بشمول پرائیویٹ میڈیا کے رپورٹروں کی تربیت کے لئے ایک مفصل پلان تربیت دیا ہے ‘بہت جلد اس پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت امیج کی ترویج کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے ‘یہ کردار مزید بہتر حاصل میں جاری رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی معیار کا حامل ٹی وی چینل ایک کیس سٹڈی تھا جس نے اب تک کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زمہ دارانہ صحافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘میڈیا میں رپورٹنگ کی ترویج کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے 92چینل کے ملک بھر میں نمائندوں اور کمیروں کے پیچھے زمہ دارایاں سرانجام دینے والے محنتی کارکنوں اور رپورٹرز کودوسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تمام میڈیا نے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کوریج دیکر وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کے قیام کے لئے اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ وزیر مملک اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی دوسری سالگرہ کا باقاعدہ کیک کاٹا جس کے بعد نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر میڈیا محسن رضا نے انھیں ٹی وی چینل کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔