بلاول بھٹو زرداری نے گجرانوالہ ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے میں نئے عہدیداران کی منظوری دیدی

پیر 6 فروری 2017 23:34

بلاول بھٹو زرداری نے گجرانوالہ ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات اور پارٹی کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی گجرانوالہ ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نئے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

گجرانوالہ ڈویژن صدر: دیوان شمیم جنرل سیکریٹری : ملک طاہر،گجرانوالہ ڈسٹرکٹ صدر: را محمد اکرام جنرل سیکریٹری: ارشاد احمد سندھو،گجرانوالہ سٹی صدر: اسداللہ پھاپاجنرل سیکریٹری: شیخ محمد اقبال ،حافظ آباد ڈسٹرکٹ صدر: ملک وزیر علی جنرل سیکریٹری: ڈاکٹر شیخ معراج الدین،گجرات ڈسٹرکٹ صدر: ضیا محی الدین جنرل سیکریٹری: ڈاکٹر زاہد ظہیر،نارووال ڈسٹرکٹ صدر: سید حسنین شاہ جنرل سیکریٹری: چودھری پرویز گجر،منڈی بہاالدین ڈسٹرکٹ صدر: ذوالفقار احمد رانجھا جنرل سیکریٹری: مرزا جنید اکرام شامل ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے آج چیئرمین سیکریٹریٹ بلاول ہاوس سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔