سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی خیبر پختونخواہ کے دورے پر روانہ،پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو حتمی شکل دیں گے

پیر 6 فروری 2017 23:32

سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی خیبر پختونخواہ کے دورے پر روانہ،پارٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اورصدر انیس قائم خانی پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ آج خیبرپختونخواہ کے پہلے خصوصی دورے پر روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

اس دورے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی رہنمائوں ، کارکنوں،وکلاء ، مذہبی رہنمائوں،قبائل ، برادریوں کے وفود اور معززین کی دعوت پر کیا گیا ہے ، خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکی ہے اور سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے امن، محبت اور بھائی چارے کو عام کرنے اور تمام قومیتوں کو یکجا کرنے کے فلسفے کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت میں پاکستان کے استحکام ، خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اس دورے میں پی ایس پی رہنما خیبر پختونخواہ میں تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے ،مختلف علاقوںاور شعبہ جات کے کارکنوں اور ذمہ داران سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو حتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :