صحتمند معاشرے کیلئے یوتھ کو ساتھ لیکر انھیں اصلاحی پروگرام اور فروغ تعلیم کیلئے آگے لانا ہوگا ،وفاقی وزیر پورٹ ایند شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو

پیر 6 فروری 2017 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) وفاقی وزیر پورٹ ایند شپنگ سینٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کے صحتمند معاشرے کیلئے یوتھ کو ساتھ لے کر انھیں اصلاحی پروگرام اور فروغ تعلیم کے لئے آگے لانا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میر محمد بلوچ پروگریسیئو اکادمی کے پہلے یوم تاسیس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب سے ڈاکٹر توصیف احمد خان ، سینئر صحافی مجاہد بریلوی ، حارث گزدر، ڈاکٹر جمیل بھوجانی،محمد شفع آزاد ،اورنگزیب ضیاء اور لالہ محمد حسین ایچ بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کو انتہاپسندی ،عدم برداشت جیسے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اور آنے والی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے لانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں انتہا پسندی نے لاکھوں لوگوں کی جان لی ہے اس لئے ہم اپنے آپ کو اور معاشرے کے ہر فرد کا بہتر بنانے کے کئے مل کر کام کریں گے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ فرد ہو یا برادری جب ہی فیصلہ کر دیں کہ ہمیں ٹھک ہونا ہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا ہے ۔ سینٹر میر حاصل کان بزنجو نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کے مسائل کے لئے سب سے بہترین مشال کوئٹہ کی ہزارہ برادری کی ہے جنہوں نے مل کر یہ طے کیا کہ ہمیں گندگی کا خاتمہ کر نا ہے اور اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور یہ کا م اس برادری نے باہمی اتحاد کے ذریعے کر کہ بھی دیکھایا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہیں ہمیں ان کو آگے لاتے ہوئے مثبت سمت دینی ہے تاکہ ہمارے یہ نوجوان ایک اچھے پاکستانی بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میر محمد بلوچ پروگریسیئو اکادمی بھی ان ہی نظریات اور سوچ پر کام کر رہی ہے کہ ایک اچھے فرد کے لئے ضروری ہے کہ ہم مل کر تعلیم کو عام کریں اور امن قائم کرنے ،دوستی اور بھائی چارہ قائم کرنے والی تحریکوں کی معاونت کریں ۔

میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ میر محمد بلوچ پروگریسیئو اکادمی کے دوست بابا میر غوث بخش بزنجو کے نظریات کے امین ہیں اور گزشتہ نصف صدی سے مستقل مزاجی سے اپنے حلقے میں کام کررہیں ہیں جس کو سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اکادمی جیسی تنظیمیں ملک بھر میں ہونی چاہیئے جس سے نہ صرف معاشرتی برائیاں ختم ہو گی بلکہ ایک اچھا معاشرہ بھی ملے گا ۔ آخر میں میر حاصل خان بزنجو نے میر محمد بلوچ پروگریسیئو اکادمی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :