پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ تاریخ ، اقدار اورثقافت سے عبارت اور باہمی اعتماد اور افہام وتفہیم پرمبنی ہیں، پاکستان توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبہ میں پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے
صدرمملکت ممنون حسین کی بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے گفتگو
پیر 6 فروری 2017 23:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم موجود ہ صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مفاد میں تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا۔ صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کیلئے کاروباری سطحوں پرباقاعدہ دوطرفہ روابط ناگزیر ہیں۔ صدر ممنون حسین نے پاکستان میں بالخصوص توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبہ میں بحرینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان شعبوں میں پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سرمایہ کاری پالیسی سرمایہ کاری دوست ماحول کی حامل ہے، ملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں برتائو کی ضمانت دیتے ہوئے بلند شرح منافع کے ساتھ غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ حاصل ہے۔ صدرممنون حسین نے اسلام آباد میں کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی کے فراخدلانہ تحفہ پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے باہمی روایتی دوستی کی عمدہ مثال قراردیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ شاہ حماد کی ذاتی دلچسپی اورمعاونت سے نرسنگ یونیورسٹی کا کام جلد شروع ہوگا۔صدر نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی برادری دونوں برادرممالک کے درمیان مضبوط پل کی حیثیت رکھتی ہے جو پاکستان اوربحرین کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے جاری اورآئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے پیش نظر تمام انسانی وسائل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔صدرممنون حسین نے تعلیمی وفود کے باقاعدہ تبادلوں کو اجاگرکرتے ہوئے تعلیم کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ کے ذریعہ پاک بحرین دوستی میں سرمایہ کاری جاری رکھنے پرزور دیا۔صدرمملکت نے حکومت پاکستان کی طرف سے بحرین کو اقتصادی راہداری میں شمولیت کی دعوت پر کہا کہ یہ ایک مستحسن فیصلہ ہے ، اس سے خطے میں بے مثال ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بحرین ترقی کے نئے سفر میں شریک ہو کر مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ صدر نے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہاربھی کیا۔ اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے کہا کہ بحرین پاکستان کو ایک برادراوردوست ملک تصورکرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کوچھوئیں گے۔ صدرنے وزیر خارجہ اوروفد کے اسلام آباد میں خوشگوار قیام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.