انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 میں جج کی عدم تعیناتی

بق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل سمیت متعدد مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

پیر 6 فروری 2017 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل سمیت سانحہ چوا سیدن شاہ ، عوامی تحریک کے کارکنوں،پرنسپل پرائیوٹ سکول قتل کیس سمیت قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہیںگزشتہ روز سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ڈیوٹی جج نے سابق سی پی او راولپنڈی ڈی آئی جی سعود عزیز کی جانب سے دائر کی گئی ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ درخواست گزار عدالت حاضر نہیں ہو سکتا استدعا ہے کہ ایک دن کا استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایک روز حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت13فروری تک ملتوی کر دی اسی طرح تھانہ للا جہلم میں درج انٹر چینج پر پولیس مزاحمت اور ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ میں نامزد عوامی تحریک کے کارکنوں نعیم اللہ وغیرہ ،تھانہ سول لائن میں درج پرائیویٹ سکول کے پرنسپل مفتی عمران کو فائرنگ سے قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد علی بلال وغیرہ، تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد اشرف وغیرہ اور سانحہ چوا سیدن شاہ میں نامزد 70ملزمان احراب وغیرہ کے خلاف مقدمات کی سماعت 13فروری ، 20فروری اور 21فروری تک ملتوی کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :