پرویز مشرف نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے مسئلہ کشمیرکو بڑا نقصان پہنچایا،ڈاکٹر شیریں مزاری

پیر 6 فروری 2017 23:18

پرویز مشرف نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے مسئلہ کشمیرکو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے مسئلہ کشمیر کو بڑا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کر کے بڑا نقصان پہنچایا۔ عالمی برادری میں پاکستان کو اس بات پر زور دینا چاہئے کہ نائن الیون کے بعد سے اب تک حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد ختم نہیں ہوئی، اس حوالے سے 2002ء میں الماتے ڈیکلریشن کا حوالہ موجود ہے۔