قومی اسمبلی نے پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دے دی

پیر 6 فروری 2017 23:18

قومی اسمبلی نے پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) قومی اسمبلی نے پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2016ء کی منظوری دے دی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2016ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2016ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دے دی۔