شوکت بسرا پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ، دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

پیر 6 فروری 2017 23:18

شوکت بسرا پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ، دو افراد کو گرفتار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ شوکت بسرا پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کو کہا ہے کہ اس معاملہ میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی کو نہ دیکھا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ سپیکر کی ہدایات بہاولپور پولیس تک پہنچا دی گئی ہیں۔

دو گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ ہم نے ڈی آئی جی سے کہا ہے کہ اس میں کسی قسم کی سیاسی وابستگی کو نہ دیکھا جائے۔ قبل ازیں انہیں سپیکر قومی اسمبلی نے شوکت بسرا پر حملے کی معلومات لے کر ایوان میں پیش کرنے کا کہا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شوکت بسرا ایک معروف سیاسی کارکن اور سب سے شناسائی والے رہنما ہیں۔

متعلقہ عنوان :