مشتاق غنی کا گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے ملازمین کی تنخواہوں پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی

پیر 6 فروری 2017 23:18

مشتاق غنی کا گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے ملازمین کی تنخواہوں پر فیصلہ کرنے ..
پشاور۔06 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) وزیر اعلی کے مشیربرائے اطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ گومل زام ڈیم پراجیکٹ کے ملازمین کی 19مہینوںسے بند تنخواہوں کے بارے میں جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔یہ بات انہوں نے پیر کے دن پشاور پریس کلب میں کابینہ اجلاس کے میٹنگ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

مشتاق غنی نے کہا کہ گومل زام ڈیم کے ملازمین اگر صوبہ کے آبپاشی ڈپارٹمنٹ ساتھ آتے ہیں تو ان کو ضرور تنخواہیں دی جائے گی۔ اگر واپڈا کے ساتھ آتے ہیں تو پھروفاقی حکومت کی زمہ داری ہے کہ ان کو اپنا حق دے دیں۔واضح رہے کہ گومل زام ڈیم کے پراجیکٹ میں محکمہ ما ل کے دس ریٹائرڈ ملازمین کئی سالوں سے کام کررہے ہیںجو کہ ابھی آبپاشی ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور واپڈا کے اختلافات کی وجہ سے متاثرہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون گوسلطان محمد اور دیگر پٹوران سونا خان ‘محمد افضل اور گل نواز نے اس حوالہ سے بتایاکہ وہ دیگر گومل زام ڈیم لازمین کیساتھ گزشتہ کئی سالوں سے کام کررہے ہیں مگر گزشتہ19 مہینوں سے ہم تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کمشنرڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی سی ٹانک سے بار بار ملاقاتیں کی ہیں مگر یقین دہانیوں کے باوجود اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ہماری تنخواہیں کی ادائیگی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :