گوجر خان، رات کی تاریکی میں چورگیراج کے تالے توڑ کر ٹریکٹر ٹرالی لے اڑے

پیر 6 فروری 2017 23:18

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) گولین سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گیراج کے تالے توڑ کر ٹریکٹر ٹرالی لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گولین کے رہائشی محمد سلیمان کے گیراج کے تین تالے توڑ کر نامعلوم چور ٹریکٹر ٹرالی لے کر فرار ہو گئے، چوکی قاضیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر نے کے بعد مزید کارروائی شروع کر دی، یاد رہے اس سے قبل بھی اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں ایک درجن کے قریب ٹریکٹر چوری کے وارداتیں ہو چکی ہیں، لیکن کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آ رہی ۔