پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے بہنوئی اور رکن قومی اسمبلی میر منور وعلی تالپور کیخلاف نیب نے انکوائری بند کردی

پیر 6 فروری 2017 23:04

پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے بہنوئی اور رکن قومی اسمبلی میر منور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے بہنوئی اور رکن قومی اسمبلی میر منور وعلی تالپور کے خلاف نیب انکوائری بند کردی گئی ہے،نیب تفتیشی افسر نے میرمنور علی تالپور کے خلاف انکوائرئی بند کرنے کی رپورٹ پیر کو عدالت میں جمع کرادی ہے،نیب میر منور علی تالپور کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحیققات کررہا ہے،واضح رہے کہ میرمنور علی تالپور پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کی صدر رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے شوہر ہیں وہ میرپور خاص رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور اس قبل بھی وہ متعدد بار سندھ اسمبلی کے رکن اور وزیر رہ چکے ہیں۔