پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرئے گی مہنگائی اور بیروزگاری سے پسی عوام کو ٹیکسوں سے چھٹکارہ دلائیں گی,ڈاکٹر جاوید اقبال قمر

پیر 6 فروری 2017 22:58

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرئے گی مہنگائی اور بیروزگاری سے پسی عوام کو ٹیکسوں سے چھٹکارہ دلائیں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر جاوید اقبال قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی ڈرائنگ روم کی سیاست کرنیوالوں کو بے نقاب کرئے گیانتخابات میں کامیاب ہو کر مہنگائی اور بے روزگاری سے پسی عوام کو ظالمانہ ٹیکسوں سے نجات دلائیں گے تاجر دشمن پالیسیاں ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے توانائی بحران پر قابو پانے کے دعویداروں نے ملک کو توانائی بحران سے مزید دو چار کر دیا ہے بجلی وگیس کی غیر علانیہ بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے حکمرانوں نے گیس کی فراہمی بند کر کے عوام کو دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ہے