پاک فوج ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاک فوج ضرب احتساب بھی شروع کری, چوہدری طاہر جٹ

پیر 6 فروری 2017 22:56

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے رہنما و سماجی شخصیت چوہدری طاہر جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاک فوج ضرب احتساب بھی شروع کرے ۔

(جاری ہے)

جنرل قمرجاویدباجوہ کے عزم واستقلال سے افواج پاکستان کامورال مزید بلندہوا جبکہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے جبکہ ان کے قدم اکھڑ گئے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل قمرجاویدباجوہ یقینا کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے ،ان کی طرف سے ملک دشمن قوتوں کوہربارکراراجواب قومی آبرومندی اورجرأ تمندی کاغماز ہے۔ جنرل قمرجاویدباجوہ ایک پروفیشنل اورزیرک فوجی اورقائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں پاک فوج دشمن کودھول چٹا دے گی ۔

متعلقہ عنوان :