Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بدعنوانی ، پٹواری کلچرکے خاتمے ، ہسپتالوں اورسکولوں کے نظام میں بہتری لانے کا واعدہ پورا نہیں کیا، پاکستان کے اندر ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ، عمران خان تباہی کا ایجنڈا لے کر قوم کو گمراہ کررہا ہے ،وہ ملک کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے

2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہتر ہے سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 6 فروری 2017 22:43

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بدعنوانی ، پٹواری کلچرکے خاتمے ، ہسپتالوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہری پور بین الاقوامی دنیا کا حصہ بننے جارہا ہے،اس سے یہاں کے عوام کو روزگارملے گا، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے ، پٹواری کلچرکے خاتمے ، ہسپتالوں اورسکولوں کے نظام میں بہتری لانے کا جو واعدہ کیا تھا وہ اس پر پورا نہیں اتر سکے، انہوں نے عوام سے جھوٹ بولا تھا،2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہتر ہے۔

وہ پیر کو یہاں ہری پور میں ورکرز کنونشن میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا تھا، ہماری زندگیاں محفوظ نہیں تھیں، یہاں پر غربت اورلوگوں کے پاس روزگار نہیں تھا، جب بھی لوگوں نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرکے کامیاب کرایا تو ملک میں نہ صرف اقتصادی ترقی میں بہتری آئی بلکہ انفراسٹرکچراور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نی90ء ،93،97اور2013ء کے انتخابات میں لوگوں کے محبتوں کے پھول وزیراعظم محمد نواز شریف پر نچھاور کئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ الزام تراشی کرکے وزیراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس نے کبھی حکومت نہ کی ہو وہ اسی طرح الزام تراشی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور سی پیک کے تحت بین الاقوامی دنیا کا حصہ بننے جارہا ہے، اس سے ہری پور کے نوجوانوں کو روزگار ملے گااور یہ لوگ پھر روزگار کیلئے کراچی نہیں جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا کے عوام سے 90 دن میں بدعنوانی اور پٹواری کلچرکے خاتمے کا واعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے لوگوں نے جھوٹ بولا کیونکہ انہوں نے 90دن میں کے پی کے میں ہسپتالوں اور سکولوں کا نظام بھی نہیں قائم کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت غریب اور امیر کا فرق ختم ہوگا اور انہیں تعلیم اور علاج کے یکساں مواقع ملیں گے لیکن وہ اس میں بھی ناکام ہوئے۔

انہوں نے لوگوںسے جھوٹ بولا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 24 گھنٹوں میں 48 گھنٹوں کا کام کرتے ہیں جس پر مسلم لیگ(ن) کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈینگی مچھر کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرکے پی کے پیر صابر شاہ نے کہا کہ اس کامیاب کنونشن پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کومبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پاکستان بڑے مسائل میں گھرا ہوا تھا ،یہاں پر لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور اقتصادی بحران تھا ۔نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں آگیا ہے۔ انہوںنے کہا پہلے لاشوں کے تحفے اور قتل وغارت کا بازار گرم تھا اور لوگوں کو اغوا ء کرلیا جاتا تھا ، ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس ملک کے حالات کیسے ٹھیک ہونگے لیکن نواز شریف نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گردی اپنی موت آپ مر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ آخری مرحلے میں ہے 80فیصد لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے، 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکل جائے گا۔ اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ فائدہ ہزارہ کو ہوگا۔ ہزارہ صوبہ بھی ان لوگوں کا حق ہے، آج پاکستان کے اندر ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے لیکن ایک شخص عمران خان تباہی کا ایجنڈا لے کر آیاہے جو پاکستانی قوم کو گمراہ کررہا ہے اورملک کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے۔ ترقی کا عمل نواز شریف نے شروع کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عہد کررکھا ہے، پاکستان ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے لیکن عمران خان ترقی کے اس سفرکو روکنا چاہتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کا مستقبل ہیں اور وہ اس ملک میں مزید فلاح وبہبودکیلئے کردار ادا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات