وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کے انتظامات کا جائزہ

سی پیک کے تناظر میں یہ بین الاقوامی سیمینار انتہائی اہمیت کاحامل ہے ،بہترین انتظامات کیے جائیں،شہبازشریف

پیر 6 فروری 2017 22:31

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدار ت پیر کو یہاںاعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںپنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں ’’پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ‘‘سے متعلق دوسرے بین الاقوامی سیمینار کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار فضاء موجود ہے اورپنجاب حکومت نے ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ لاہور میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے اپریل میںدوسرادوروزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جارہاہے ۔انہوںنے کہا کہ سیمینار کے ساتھ ایکسپوسنٹر میںنمائش کاانعقاد بھی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تناظر میں یہ بین الاقوامی سیمینار انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔ سیمینار میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی شرکت سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

اس بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے مثبت نتائج سامنے آنے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے دوسرے بین الاقوامی سیمینار کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں اورسٹیرنگ کمیٹی سیمینار کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دے،اس ضمن میں رواں ماہ کے آخرمیں حتمی روڈ میپ پیش کیا جائے۔ صوبائی وزراء چوہدری شیر علی،ملک ندیم کامران ،تنویر اسلم ملک ،شیخ علاؤالدین،عائشہ غوث پاشا،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ محکموں کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :