صوبہ اور پختونوں کے حقوق و تحفظ کو فرض اولین سمجھتے ہیں،سکندر حیات خان شیرپائو
ہمارا مشن پسماندگی ،غربت و افلاس اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے،سینئر صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب
پیر 6 فروری 2017 22:19
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن پسماندگی ،غربت و افلاس اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے اوردنیا بھرمیںپختونوں کی امیج جوکہ امن پسند اور محب وطن ہے کوابھارنا ہے اور اس کاز کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے حیات محمد خان شیرپائو شہید نے جام شہادت نوش کیا انھوں نے کہا کہ شہید لیڈر کی شہادت کے بعد غریب عوام کے حقوق کامشن پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپائونے جاری رکھا ہوا ہے اور بڑی کامیابی کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام غربت و افلاس اور بے روزگاری کے خاتمے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دے اور پارٹی قائدین کے ہاتھ مزید مضبوط کئے جائیں۔انھوںنے مردم شماری کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وسائل کی منصفانہ اور آباد کی بنیاد پر تقسیم کیلئے ضروری ہے کہ پورے ملک میں صحیح مردم شماری کرائی جائے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے بجلی کے بوسیدہ اور پرانے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نظام کواپ گریڈ کیا جا ئے تاکہ صوبے میں ترقی کا پہیہ آگے بڑھ سکے۔انھوں نے کہا کہ پختون ملک کی دوسری بڑی آبادی ہیں اور انھوں نے قومی استحکام کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں لہٰذا ان کو جائز مقام دلانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔اجتماع سے قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور سابقہ ممبر اسمبلی بابر علی خان،محمد جان گیگیانی اور حلقہ پی کی22کے چیئرمین محمد فیاض ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.