خیبرپختونخوا ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مسافر بردار گاڑیوں کیلئے نئے نرخ نامے مقرر کردیئے

پیر 6 فروری 2017 22:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ میںاضافے کے بعد 79.48روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے نرخ نامے مقرر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.94پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں1.14روپے ،عام بسیں 0.79پیسے اور لگژری بسیں 0.89پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔

سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 61روپے،اے سی بسیں74روپے ،عام بسیں51روپے اور لگژری بسیں 58روپے کرایہ وصول کریں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح پشاور بنوں کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 183روپے،اے سی بسیں222روپے ،عام بسیں154روپے اور لگژری بسیں 174روپے ،پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 316روپے،اے سی بسیں383روپے ،عام بسیں265روپے اور لگژری بسیں 299روپے ،پشاور سے ہری پورکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 147روپے،اے سی بسیں178روپے ،عام بسیں123روپے اور لگژری بسیں 139روپے ،پشاور سے ایبٹ آبادکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 181روپے،اے سی بسیں220روپے ،عام بسیں152روپے اور لگژری بسیں 172روپے ،پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 204روپے،اے سی بسیں247روپے ،عام بسیں171روپے اور لگژری بسیں 193روپے ،پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 55روپے،اے سی بسیں66روپے ،عام بسیں46روپے اور لگژری بسیں 51روپے ،پشاور سے مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 111روپے،اے سی بسیں135روپے ،عام بسیں93روپے اور لگژری بسیں 105روپے ،پشاور سے تیمر گرہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 166روپے، اے سی بسیں202روپے ،عام بسیں140روپے اور لگژری بسیں 158روپے ،پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 162روپے،اے سی بسیں196روپے ،عام بسیں136روپے اور لگژری بسیں 153روپے ،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 235روپے،اے سی بسیں285روپے ،عام بسیں197روپے اور لگژری بسیں 222روپے اورپشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز/منی بسیں 470روپے،اے سی بسیں570روپے ،عام بسیں395روپے اور لگژری بسیں 445روپے مقرر کیا گیاکرایہ وصول کریں گی۔

مزید برآں دینی مدارس،تعلیمی اداروں،نابینا و معذور افراد اور 60سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایہ پر 50فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہ کر رہا ہو تو پھر ان میں بھی ڈیلکس گاڑیوں کا کرایہ ہی وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :