وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دروش سب تحصیل چترال کو مکمل تحصیل کا درجہ دینے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی

اتھک پاور سٹیشن پرتقریباً 5 ارب رورپے لاگت آئے گی ،200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پیر 6 فروری 2017 21:48

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دروش سب تحصیل چترال کو مکمل تحصیل کا درجہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دروش سب تحصیل چترال کو مکمل تحصیل کا درجہ دینے کے حوالے سے رپورٹ طلب کی اوراتھک پاور سٹیشن کیلئے پروپوزل بناکر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی جس پر تقریباً 5 ارب رورپے لاگت آئے گی ،200 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور 15 ہزار ایکڑزمین زیر کاشت لائی جا سکے گی ۔

انہوںنے یہ منصوبہ چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں عبد الولی خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں چترال کے نمائندہ وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں رضیت بااللہ، رحمت غازی، شاہ حسین شاہ، حاجی مختار، علاؤالدین عرفی، نذیر احمد، منہاج، سردار حکیم اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات ، ناران، کاغان ، چترال اور دیگر سیاحتی علاقوں کی ترقی کیلئے بھی اتھارٹیاں بنائیں گے ۔

چترال میں 800 میگا واٹ کے پن بجلی کے منصوبے ایف ڈبلیو او کر رہا ہے جبکہ 1700 میگاواٹ کے منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں جن کیلئے چینی کمپنیاں آرہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ ریشون پاور سٹیشن کی بحالی پر بھی پیش رفت طلب کی جس پر بتایا گیا کہ اس کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے انہوںنے اندرون شہر چترال میں سڑکوں کی بحالی پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

چترال میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے دے چکے ہیں ۔ اب تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت نے یکساں ترقیاتی حکمت عملی کے تحت مقامی حکومتوں کو 30 فیصد فنڈز دیئے ہیں جو ایک مثالی اقدام ہے ہم نے مقامی حکومتوں کو مکمل اختیار ات دیئے ہیں ۔ اب ضلع، تحصیل اور ویلج کونسلیں اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں ۔ انہوںنے صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹی کیمپس اور کالج بنا رہی ہے اس مقصد کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :